کراچی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ختم ، اہم فیصلے کیے گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 مئی 2015 14:16

کراچی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی کی امن وامان کی صورتحال اور سانحہ صفورا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ شہر کے داخلہ راستوں پر رینجرز کی چوکیاں قائم کی جائیں گی. علاوہ ازیں آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدر آمد پر بھی زور دیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مربوط ہم آہنگی کی ہدایت کی گئی .

متعلقہ عنوان :