بجٹ 2015-16ء کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا

جمعرات 14 مئی 2015 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) بجٹ 2015-16ء کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔سالانہ ترقیاتی منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس 19مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رواں مالی سال کے میکرو اکنامک اشاریوں کی منظوری دی جائیگی اور آئندہ مالی سال کا ہدف مقرر کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام شرکت کریں گے جس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پلان کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ آئندہ مالی سال کے اہداف بھی مقرر کیے جائیں گے۔ اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران زراعت، خدمات اور صنعتی ترقی کا جائزہ لیکر آئندہ مالی سال کے اہداف بھی مقرر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :