سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس

جمعرات 14 مئی 2015 14:00

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹیلیفون کر کے ان سے حال ہی میں گلگت بلتستان میں ہونیوالے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

غزہ کی پٹی میں اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حماس رہنماء نے پاکستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پر تعزیت کیلئے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو فون کیا اور حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :