Live Updates

کنٹونمنٹس انتخابات میں بہتر نتائج نہ آنے پر پی ٹی آئی کی کمیٹی کل انکوائری شروع کریگی

جمعرات 14 مئی 2015 13:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں 25اپریل کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم اور پارٹی امیدواروں کے بہتر نتائج نہ آنے پر پی ٹی آئی کی دو رکنی کمیٹی کل ( جمعہ) کو اپنا کام شروع کر یگی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جسکے دوسرے رکن رائے عزیز ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد سرور کی بیرون ملک روانگی کے باعث کمیٹی اپنا کام شروع نہیں کر سکی تھی جو ان کی بر طانیہ سے آج جمعہ کو ممکنہ واپسی کے بعد اپنا کام شروع کرے گی ۔کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈز میں ٹکٹوں کی تقسیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ عمران خان کو پیش کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :