لاہور‘خاتون نے دھرمپورہ انڈر پاس سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعرات 14 مئی 2015 13:58

لاہور‘خاتون نے دھرمپورہ انڈر پاس سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء)خاتون نے دھرمپورہ انڈر پاس سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، خاتون تیز رفتار کارکی گاڑی کی چھت پر گری اور اسی کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دھرمپورہ انڈر پاس کے اوپر کھڑی خاتون نے اچانک چھلانگ دی جو نیچے سے گزرنے والی تیز رفتار کار کی چھت کے اوپر گرنے کے بعد اسی کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے عینی شاہدین سے واقعہ بارے آگاہی حاصل کی ۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بظاہر خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا تاہم اصل صورتحال اسکی شناخت کے بعد ہی سامنے آ سکے گی ۔پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد لاش ہسپتال منتقل کر دی۔