چین کے ساتھ ہونیوالے معاہدوں سے وطن عزیز ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہوگا‘شاہد رفیق اعوان

جمعرات 14 مئی 2015 13:53

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) چین کے ساتھ ہونیوالے معاہدوں سے وطن عزیز ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہوگا،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) یوکے شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جب بھی دور اقتدار آتی ہے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہوجاتا ہے پہلے دور اقتدار میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے موٹروے جیسے عظیم منصوبے شروع کیے تو اس کی مخالفت ہوئی موٹروے کی تکمیل کیساتھ ہی مخالفین کے منہ بند ہوگئے اسی طرح میٹروبس کی بھی مخالفت ہوئی مگر اب اس سے ہر کوئی بلاامتیاز فائدہ اٹھا رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں پاک چین معاہدوں پر بھی مخالفین نے اعتراضات کرنا شروع کردیے ہیں مگر جب ان معاہدوں پر عمل ہوگا تو یہی مخالفین اپنی انگلیاں منہ میں دبانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :