جاپان کی کراچی میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت، لواحقین سے دِلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار

جمعرات 14 مئی 2015 13:38

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) حکومت جاپان نے13 مئی کو کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوے جاں بحق اور زخمی ہونے والے معصوم لوگوں کے لواحقین سے افسوس اور دِلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کی وزارتِ خارجہ کے پریس سیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کی اِن کاروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جاپان دہشت گردی چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے ، کسی بھی شکل یا نوعیت کی ہو شدید مذمت کرتا ہے اور اِس بات کا تہیہ کرتا ہے کہ دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں روا نہیں رکھا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ جاپان بین الاقوامی برادری کے تعاون سے حکومتِ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پر’ عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :