معیشت اور امن و امان کی بحالی کے لئے واضح ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں‘ تین سال میں توانائی کی قلت میں قابو پالیں گے‘ شمسی توانائی سے بجلی کا حصول عالمی معیار کے مطابق بنائینگے‘ عالمی مالیاتی ادارے معاشی استحکام کا اعتراف کررہے ہیں‘ دہشت گردی کے واقعات معاشی صورتحال پر اثر انداز ہورہے ہیں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کاتقریب سے خطاب

جمعرات 14 مئی 2015 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت اور امن و امان کی بحالی کے لئے واضح ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں‘ تین سال میں توانائی کی قلت میں قابو پالیں گے‘ شمسی توانائی سے بجلی کا حصول عالمی معیار کے مطابق بنائینگے‘ عالمی مالیاتی ادارے معاشی استحکام کا اعتراف کررہے ہیں‘ دہشت گردی کے واقعات معاشی صورتحال پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

وہ جمعرات کو یہاں بجلی کی بچت اور روشن پاکستان کے اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بچت کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینگے۔ شمسی توانائی سے بجلی کا حصول عالمی معیار کے مطابق بنائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کے استحکام کے لئے اہم اقدامات کئے عالمی مالیاتی ادارے معاشی استحکام کا اعتراف کررہے ہیں۔

دہشت گردی کے واقعات معاشی صورتحال پر اثر انداز ہورہے ہیں‘ معیشت اور امن و امان کے لئے واضح ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے توانائی کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا دہائیوں سے بجلی کی پیداوار میں قابل ذکر اضافہ نہیں ہوا تاہم اگلے تین سال میں توانائی کی قلت میں قابو پالیں گے۔