وزیراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات، سانحہ کراچی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 14 مئی 2015 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ملاقات کی‘ ملاقات میں سانحہ کراچی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو یہاں وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب کے نئے گورنر رفیق رجوانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سانحہ کراچی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں پنجاب میں ترقیاتی کاموں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا