Live Updates

اسلام آباد : عمران خان کو اپنی ٹیم تبدیل کرنی چاہیے، عمران خان جسٹس عمران خان نہ بنیں ، جوڈیشل کمیشن کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 مئی 2015 13:36

اسلام آباد : عمران خان کو اپنی ٹیم تبدیل کرنی چاہیے، عمران خان جسٹس ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) : جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی چئیر مین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کنٹینر سیاست کرتے ہیں یہ کنٹینر نہیں جوڈیشل کمیشن ہے، انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ انہیں اپنی ٹیم تبدیل کر لینی چاہئیے کیونکہ ان کی ٹیم عمران خان کو غلط معلومات فراہم کرتی ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ کل کراچی میں اتنا بڑا سانحہ ہوا لیکن عمران خان اسلام آباد میں بیٹھ کر بیان بازی کرتے رہے.

جوڈیشل کمیشن کی کاروائی سے متعلق رہنماؤں نے بتیا کہ آج کے اجلاس میں کچھ بھی نہ ہو سکا، طلال چوہدری نے عمران خان پر تیر چلاتے ہوئے کہا کہ عمران خا ن کو چاہئیے کہ وہ جسٹس عمران خان نہ بنیں. ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جلد از جلد آ جائے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات