حکومت ملک وقوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر لانے کیلئے جو انقلابی اقدمات کررہی ہے‘چوہدری ناصر محمد علی

جمعرات 14 مئی 2015 13:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) مسلم لیگ کی عوامی حکومت ملک وقوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر لانے کیلئے جو انقلابی اقدمات کررہی ہے اس کے نتیجہ میں منظر نامہ یکسر تبدیل ہوجائے گا- ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری ناصر محمد علی اور چےئر مین نیلی بار گروپ آف انڈسٹریز چوہدری طارق مجید نے اخبا رنویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ میاں برادران ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہیں، یورپی یونین کے ممبران کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا ایک خوش آئند امر ہے، جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستان کی معیشت کو فروغ مل رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران نے اس حوالہ سے بھرپور اقدامات کئے اور اس کے نتیجہ میں یورپی یونین کے ممبر ممالک نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں بھرپور حمایت کی ہے، جی ایس پی پلس سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لئے درست سمت میں اقدامات کئے جا رہے ہیں اورجی ایس پی پلس کے حوالے سے کنونشنز پر عملدرآمد کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔