ملک دشمن عناصر پاکستان کو معاشی ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے ‘ محمد زبیر

جمعرات 14 مئی 2015 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو معاشی ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے ‘پی ٹی آئی کو الزام تراشی کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں نہوں نے کہا کہ کراچی میں مجرموں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے، کراچی میں آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن ملک کو معاشی ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صرف حکومت پر تنقید کی بجائے خیبر پختونخوا کی ترقی پر توجہ دینی چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ثبوت کے الزامات لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ بغیر ثبوت کے الزام تراشی پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کر رہی ہے۔ حکومت ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :