وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی کراچی میں اسماعیلی فرقے کی بس پر حملے کی مذمت

جمعرات 14 مئی 2015 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کراچی میں اسماعیلی فرقے کی بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے بزدلانہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا ایک بیان میں وزیر دفاع نے اس سانحہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لو احقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسماعیلی کمیونٹی ایک امن پسند قوم ہے اور وہ پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں مسلم لیگ کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف یہ جنگ ہم جیتیں گے اور اس طرح کے واقعات ہمیں امن کی منزل حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔