آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ، کراچی واقعہ پر افسوس کا اظہار ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف

بدھ 13 مئی 2015 23:23

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں بدھ کو کور ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختار نے آرمی چیف کو کراچی آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر بھی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔