وزیراعظم کی امن وامان سے متعلق اجلاس میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید

بدھ 13 مئی 2015 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں بدھ کو گورنر ہاؤس میں امن وامان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں سندھ حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سوال کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں محکمہ داخلہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ 4 ماہ میں 3 سیکریٹری داخلہ کیوں تبدیل کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اہم اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے۔

متعلقہ عنوان :