سانحہ صفورا گوٹھ، رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن

muhammad ali محمد علی بدھ 13 مئی 2015 22:42

سانحہ صفورا گوٹھ، رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) رینجرز نے سانحہ صفورا گوٹھ کے ملزمان کی تلاش کیلئے شہر میں بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا گوٹھ کے بعد رینجرز کی جانب سے غیر معمولی نقل و حرکت کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ رینجرز نے سہراب گوٹھ، میمن ہسپتال کے قریبی علاقوں، لاسی گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے۔ ان علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :