دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے: وزیر اعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 13 مئی 2015 22:10

دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے: وزیر ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاوَس سندھ میں ہونے والی اعلی سطحی اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ کراچی کے بعد گونر ہاوَس سندھ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں کئی اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔ اجلاس میں آرمی چیف، وزیر اعلی سندھ، آصف زرداری سمیت دیگر کئی اعلی شخصیات نے شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم کو متحد ہوکر نبروآزما ہونا ہے، ملک بھر میں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے اور دہشتگردوں کے معاونین کیخلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن تیز کیا جائے اور دہشت گردی کیخلاف مقدمات کا چالان 15 دن سے 1 ماہ کے اندر اندر پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :