ویٹی کن سٹی نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

بدھ 13 مئی 2015 21:49

ویٹی کن سٹی نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) ویٹی کن سٹی نے سرکاری طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق ویٹی کن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

ویٹی کن نے فلسطین کو آزاد ریاست ایک دو طرفہ معاہدے کے دوران تسلیم کیا۔ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے لیکن دستخط ابھی باقی ہیں۔ ویٹی کن کے ترجمان فیڈریکو لومبارڈی نے کہا کہ صرف معاہدے کا طے پانا یہ ثابت کرتا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا وجود ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس ہفتے کے روز ویٹی کن کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :