چین میں زندہ دفن کئے گئے نومولود بچے کو 8 روز بعد زمین سے نکال لیا گیا
بچے کو زیادہ گہرائی میں نہیں دفنایا گیا تھااب اس کی حالت بہترہے، ڈاکٹرز
بدھ 13 مئی 2015 21:45
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) جسے اﷲ رکھے اسے کون چکھے ، چین میں زندہ دفنائے گئے نومولود بچے کو 8 روز بعد زندہ حالت میں نکال لیا گیا۔
(جاری ہے)
برطانوی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے گوانگ شی میں بچے کے ہونٹ پیدائشی طور پرکٹے ہوئے تھے جس پر اس کے والدین اسے صرف 2 دن کی ہی عمر میں اپنے رشتے داروں کے پاس چھوڑ گئے جنہوں نے اسے گتے کے ڈبے میں رکھ کر گڑھا کھود کراسے زندہ دفن کردیا ، واقعے کے 8 دن بعد جب اس جگہ سے خاتون کا گزرا ہوا تو اس نے بچے کے رونے کی آواز سنی، جس کے بعد وہ قریبی آبادی کے کچھ افراد کو لے آئی جنہوں نے گڑھے میں دبے بچے کو نکال لیا۔
بچے کی حالت دیکھ کر مقامی افراد اسے اسپتال لے گئے جہاں اب اس کی حالت بہتر ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچے کوزیادہ گہرائی میں نہیں دفنایا گیا تھا اوراس علاقے میں بارش بھی ہورہی تھی جس کی وجہ سے زمین میں نمی تھی اور اسے آکسیجن اورپانی ملتا رہا۔پولیس کابتدائی تحقیقات کی روشنی میں واقعے میں ملوث چند افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس میں بچے کی نانی بھی شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.