سوشل میڈیا صارفین بھارتی دہشتگردی کے خلاف پھٹ پڑے،صفورا چورنگی واقعہ کو''را'' کی کارستانی قراردیدیا

بھارت اسماعیلی برادری کو نشانہ بنا کر اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، واقعہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،وزیراعلیٰ سندھ بزرگ ہیں ،عہدے سے ہٹایا جائے ،سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ

بدھ 13 مئی 2015 21:38

سوشل میڈیا صارفین بھارتی دہشتگردی کے خلاف پھٹ پڑے،صفورا چورنگی واقعہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) سانحہ صفورا چورنگی کراچی پرسوشل میڈیا پر صارفین پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی کو ہوا دینے کے خلاف پھٹ پڑے ، سوشل میڈیا کے صارفین نے بھارت کے ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسماعیلی برادری کو نشانہ بنا کر بھارت پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبے کو تباہ کرنا چاہتا ہے، واقعہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟ آرمی چیف کیلئے ستائشی کلمات، وزیراعلیٰ سندھ کو بزرگ وزیر اعلیٰ قرار دے کر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی میں اسماعیلی برادری کو نشانہ بنانے اور اس حادثے میں 43قیمتی جانوں کے ضیاع پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا، سوشل میڈیا، فیس بک اور ٹوئیٹر پر شہری پھٹ پڑے اور اسے کھلم کھلا بھارتی ایجنسی’’را‘‘ کی کارستانی قرار دیا، شہریوں نے آرمی چیف کی جانب سے سری لنکا کا دورہ ملتوی کرنے اور پرنس کریم آغا خان سے رابطے کو ستائش کی نگاہ سے جبکہ وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی کراچی میں موجودگی کو خوش آئند قرار دیا تاہم وزیراعلیٰ سندھ کو فیس بک صارفین کو ’’بزرگ‘‘ قرار دیتے ہوئے آرام فرمانے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی جانب سے 33خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔شہریوں کی جانب سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عبرت ناک انجام سے دوچار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔