کراچی : صفورا چورنگی فائرنگ، یہ وہی دہشت گرد ہیں جنہوں نے ہمارے ڈی ایس پیز کو قتل کیا، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 مئی 2015 11:16

کراچی : صفورا چورنگی فائرنگ، یہ وہی دہشت گرد ہیں جنہوں نے ہمارے ڈی ایس ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مئی 2015 ء) : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نےصفورا چورنگی میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہا پسندی کا واقعہ ہے یہ وہی دہشت گرد ہیں جنہوں نے ہمارے ڈی ایس پیز کو قتل کیا تھا.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ دہشت گردی کے خلاف ہے، ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، انہوں نے بتایا کہ سہشت گرد تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے بس میں گھس کر فائرنگ کی، واقعہ میں نائن ایم ایم کی پستول اور کلاشنکوف کااستعمال کیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے.