جٹ انجن پہنے افراد کا دبئی کی فضاوَں میں فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ

muhammad ali محمد علی منگل 12 مئی 2015 23:59

جٹ انجن پہنے افراد کا دبئی کی فضاوَں میں فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) 2 افراد نے اُڑنے والا جیٹ پیک پہن کر متحدہ عرب امارات کی فضاؤں میں انتہائی دلچسپ اور جرات مندانہ کرتب دکھاکر لوگوں کو حیران کردیا۔سوئزرلینڈ کے سابق فائٹر پائلٹ ایو روسی جو ’’جیٹ مین‘‘ کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے اپنے فرانسیسی ساتھی ونسے ریفے کے ساتھ دبئی کی فضاؤں میں کرتب دکھائے جسے دیکھ کر لوگ نہ صرف حیران بلکہ خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

ان دونوں افراد نے دبئی کی اہم عمارتوں کے پس منظر میں اپنے کرتب دکھائے جن میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ اور سمندر کے درمیان بنائے پام جزائر بھی شامل ہیں۔ہیلمٹ اور حفاظتی سوٹ پہنے دونوں جانبازوں نے 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور 5 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک دوسرے کے اوپر چھلے کی صورت میں فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل دونوں سوئزرلینڈ کے پہاڑ ایلپس، جاپان کے پہاڑ فجی اور انگلش چینل بھی پرواز کرکے عبور کرچکے ہیں۔