Live Updates

پارلیمنٹ کے باہر دھرنا جلدی ختم کرنے پر عمران خان پرویز خٹک پر برہم

muhammad ali محمد علی منگل 12 مئی 2015 23:48

پارلیمنٹ کے باہر دھرنا جلدی ختم کرنے پر عمران خان پرویز خٹک پر برہم

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک کی قیادت میں منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیئے گئے دھرنے کو جلد ختم کرنے پر شدیدبرہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پرویز خٹک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کہا کہ دھرنا 24 گھنٹے تک جاری رہنا چاہئے تھا اور آپ کو خیبر پختونخواہ کے عوام کے لئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے سے استثنی لینا چاہئے تھا۔

ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق خواجہ آصف اور پرویز خٹک کے درمیان گزشتہ روز ہی رابطہ ہو گیا تھا اور دھرنے سے متعلق معاملات طے پا گئے تھے جس میں پرویز خٹک نے خواجہ آصف کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ماحول کو پر امن رکھا جائے گا جبکہ خواجہ آصف کے ساتھ مذاکرات میں پرویز خٹک نے خیبر پختونخواہ کے ذمے واجبات کی ادائیگی پر آمادگی بھی ظاہر کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات