فیصل آباد،،سپرایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہشتگردی کا خطرہ، سکولوں ، دفاتر،،رہائشی علاقوں کے راستے بھی بند

مقامی انتظامیہ نے سپرایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی آڑ شہریوں کی کی زندگی اجیرن بنا دی،پورے علاقہ میں کرفیوکاسماں،کرکٹ کے شائقین کیلئے تفریح پریشانی کا سبب بن گئی

منگل 12 مئی 2015 22:46

فیصل آباد،،سپرایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہشتگردی کا خطرہ، سکولوں ، دفاتر،،رہائشی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) اقبال سٹیڈیم میں جاری سپرایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہشتگردی کا خطرہ، سکولوں ، دفاتر، مساجد سمیت ادرگرد کے رہائشی علاقوں کے راستے بھی بند کردیئے ، مقامی انتظامیہ نے سپرایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی آڑ شہریوں کی کی زندگی اجیرن بنا دی،پورے علاقہ میں کرفیوکاسماء۔کرکٹ کے شائقین کیلئے تفریح پریشانی کا سبب بن گئی، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد جاری پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سپرایٹ ٹی ٹونٹی فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کی ناقص سیکورٹی پالیسی نے سینکڑوں خاندانوں پر رزق کے دروازے بند کرکے ہزاروں اہل علاقہ کو گھروں تک محدود کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا کررکھ دی ہیں۔

اقبال سٹیڈیم کی دوکانوں اور دفاتر کو ایک ہفتہ تک بند جبکہ سٹیڈیم کے چاروں جانب تعلیمی اداروں کے سٹاف، طلباء وطالبات اور ان کے لواحقین سمیت اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی گئی اس سلسلہ میں سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر، سابق میئر وایم پی اے ریاض شاہد، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پی ایل بی محمد طاہر شیخ ، ٹکٹ ہولڈر پی پی 65شکیل شاہد،ملک سردار ٹرالے والا، رانا انوار الحق، ڈویژنل کوآرڈینیٹر پی پی آزاد کشمیرچوہدری خادم حسین، سٹی صدر پی وائی او چوہدری فہیم سرفراز بھٹو،پی پی ڈویژنل کوآرڈینیٹر عظمیٰ فدا خواجہ ایڈووکیٹ اور کرکٹ شائقین و دیگر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا کھیل یقینا ایک صحت مند سرگرمی ہے مگر ضلعی انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عوام کو مسلسل ذلیل وخوار کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا کہ اقبال سٹیڈیم فیصل آبادکے اردگرد بلا تفریق ہر کسی کی تلاشی لی جائے اور سخت سیکورٹی کی جائے تاہم لوگوں کاپورا ایک ہفتہ کاروبار بند نہ کیا جائے اسی طرح سکولوں ، دفاتر، مساجداور رہائشیوں کو تنگ کرنے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :