ٹوپی پہننے سے کوئی مسلمان نہیں ہوجاتا ‘ ختنہ لازمی ہے

بھارتی سما ج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی پریس کانفرنس

منگل 12 مئی 2015 22:39

ٹوپی پہننے سے کوئی مسلمان نہیں ہوجاتا ‘ ختنہ لازمی ہے

رام پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) بھارتی سما ج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نے کہا ہے کہ صرف ٹوپی پہن پہننے سے کوئی مسلمان نہیں بن جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ختنہ نہ ہو ،مسلمان بننے کا عمل مکمل نہیں ہوتا۔وزیراعظم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی جی ہروقت غیرملکی دوروں پر رہتے ہیں اور انہیں عام آدمی کی کوئی پروا نہیں۔

وہ گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عظیم چانکیہ نے کہا تھا کہ جب کسی ملک کا بادشاہ کاروبار میں لگ جاتا ہے تو اس کی عوام مشکلات کاشکار ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی بھارت کا حال ہے کہ بادشاہ ہر وقت تجارت کے لیے غیرملکی دوروں پر رہتا ہے اور اسے عوام کی مشکلات کی کوئی پروا نہیں۔انہوں نے رام پور میں گھر گرائے جانے سے بچنے کے لیے بالمیکی ہندو?ں کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کہا کہ صرف ٹوپی پہن سے کوئی مسلمان نہیں بن جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ختنہ نہ ہو ،مسلمان بننے کا عمل مکمل نہیں ہوتا۔