Live Updates

عمران خان شوکت خانم کی کمائی سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں ‘ پی ٹی آئی میں قبروں کی کمائی والے سیاستدان بنے پھرتے ہیں ، عمران خان کی شخصیت میں انا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ پر سیاست کی جارہی ہے ، وزیراعظم اقتصادی راہداری بارے کے پی کے حکومت کے تحفظات دور کریں گے ، پی ٹی آئی کے رائے حسن نواز کی نہ صرف اسمبلی رکنیت معطل ہوئی بلکہ وہ نااہل بھی قرار دیئے گئے ، عمران خان نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت

منگل 12 مئی 2015 22:32

عمران خان شوکت خانم کی کمائی سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں ‘ پی ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان شوکت خانم کی کمائی سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں ، پی ٹی آئی میں قبروں کی کمائی والے سیاستدان بنے پھرتے ہیں ، عمران خان کی شخصیت میں انا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ پر سیاست کی جارہی ہے ، وزیراعظم اقتصادی راہداری کے حوالے سے کے پی کے حکومت کے تحفظات دور کریں گے ، پی ٹی آئی کے رائے حسن نواز کی نہ صرف اسمبلی رکنیت معطل ہوئی بلکہ وہ نااہل بھی قرار دیئے گئے ، عمران خان نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا ۔

وہ منگل کو سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کررہے ہیں جسے قیامت تک یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے کے پی کے حکومت کے تحفظات دور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور کنٹینر پر بیٹھ کر فوجی مداخلت کا انتظار کرتے رہے ۔

ان کی شخصیت میں انا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ اب تحریک انصاف کے رائے حسن نواز کی نہ صرف اسمبلی رکنیت معطل ہوئی ہے بلکہ وہ نااہل بھی قرار دیدیئے گئے ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان شوکت خانم کی کمائی سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہین اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں ، ان کی پارٹی میں قبروں کی کمائی کھانے والے سیاستدان بنے پھرتے ہیں ، حکومت پنی مدت پوری کرے گی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ پورے ملک کا جن علاقوں میں چوری ہوتی ہے ان کی بجلی منقطع کرنی چاہیے ۔ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں لوڈ شیڈنگ پر سیاست کی جارہی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات