تحریک آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کیخلاف بیان ،مہاتما گاندھی کے پڑپوتے کیخلاف مقدمہ درج
منگل 12 مئی 2015 21:54
جالندھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء)تحریک آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کیخلاف بیان دینے پر مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔مذکورہ مقدمہ جن جاگرتی منچ کے چیئرمین کشن لال شرماکی شکایت پر درج کیا گیا۔
(جاری ہے)
ایک رپورٹ کے مطابق تشارگاندھی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے جے پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاتما گاندھی نے بھگت سنگھ کی سزائے موت کے خلاف اس لیے مداخلت نہیں کی تھی کیونکہ برطانوی حکمرانوں کے لیے وہ ایک مجرم تھے۔
کشن لال شرما کی تنظیم جن جاگرتی منچ کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ وہ گذشتہ بیس سال سے بھگت سنگھ کے حوالے سے پروگرام منعقد کرتی آئی ہے جبکہ دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی اس کے ساتھ مل کر جالندھر پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں تشارگاندھی کے بارے میں تحریری شکایت کی۔کشن لال شرما نے تشار کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق تشار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.