5 سال میں 16 ہزار896 پاکستانیوں نے بیرون ممالک میں پناہ کی درخواستیں دیں‘ملک کے 9 ہوئی اڈوں پرتار کین وطن کیلئے سہولت کاؤنٹرز قائم کئے ہیں ‘کاؤنٹرز پر تارکین وطن کی 71 فیصد شکایات کا ازالہ کیاہے ، رجسٹرڈ2071 شکایات میں سے 1434 شکایات حل کرلی گئیں‘59 کلو میٹر طویل حسن ابدال ، حویلیاں ایکسپریس وے منصوبے پر کام جاری ہے ‘منصوبے کیلئے 30 ارب مختص کیے ہیں‘ کے پی کے کی مختلف شاہراؤں کی مرمت کیلئے 4 ارب مختص کیے گئے ‘عالمی سطح پر پولیو کے خاتمہ کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جارہا ہے
سینٹ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریاض پیرزادہ ‘شیخ آفتاب ‘بلیغ الرحمن‘سائرہ افضل تارڑ اور وزیر تجارت خرم دستگیر کے ارکان کے سوالوں کے جواب
منگل 12 مئی 2015 20:45
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) ایوان بالا کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ گذشتہ 5 سال کے دوران16 ہزار896 پاکستانیوں نے بیرون ممالک میں پناہ کی درخواستیں دیں،۱۵ ہزار۵۹۶ نے جرمنی، ۹۶۱ نے امریکہ۷۰ نے سربیا میں پناہ کی درخواست دی، سلام آباد سمیت ملک کے 9 ہوئی اڈوں پرتار کین وطن کے لیے سہولت کاؤنٹرز قائم کردیے گیے ہے ،کاوٗنٹرز پر تارکین وطن کی 71 فیصد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے ، رجسٹرڈ2071 شکایات میں سے 1434 شکایات حل کرلی گئیں،59 کلو میٹر طویل حسن ابدال ، حویلیاں ایکسپریس وے منصوبے پر کام جاری ہے جودو سال میں کرلیا جائے گا ۔
منصوبے کیلئے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں‘ کے پی کے کی مختلف شاہراؤں کی مرمت کیلئے 4 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں‘ ملک میں 60 سے زائد اضلاع ایسے ہیں جہاں نہ تو کوئی یونیورسٹی ہے اور نہ ہی کسی یونیورسٹی کا ذیلی کیمپس ہے ، پولیو کے خاتمہ کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جارہا ہے ، حساس پوسٹوں پر کام کرنیوالے سرکاری افسران و ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے پرائیوٹ اداروں کے ساتھ منسلک ہونے پر پابندی عائدکرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے،موجودہ قانون کے تحت تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد نجی ملازمت کر سکتے ہیں،منگل کو سینٹ میں حکو مت کی جانب سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی میاں ریاض حسین پیرزادہ ، وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب ، وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن، وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن و کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ اور وزیر تجارت خرم دستگیر نے ارکان کے سوالوں کے جواب دیے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.