صولت مرزا کی پھانسی سے ہمیں انصاف مل گیا : اہلیہ مقتول کے ایس سی افسر شاہد حامد

muhammad ali محمد علی منگل 12 مئی 2015 20:27

صولت مرزا کی پھانسی سے ہمیں انصاف مل گیا : اہلیہ مقتول کے ایس سی افسر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) کے ایس سی کے مقتول افسر شاہد حامد کی اہلیہ شہناز حامد کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی سے ہمیں انصاف مل گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس سی کے مقتول افسر شاہد حامد کی اہلیہ شہناز حامد نے پہلی مرتبہ میڈیا پر آکر اپنے شوہر کے قتل کے حوالے سے بات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام سےگفتگو کرتے ہوئے شہناز حامد کا کہنا تھا کہ انصاف صرف میرے لیے نہیں بلکہ میرے خاندان کیلئے اہم ہے۔

شاہد حامد کی تعیناتی ایم کیو ایم کو پسند نہیں آئی تھی، فاروق ستار، نسرین جلیل سمیت ایم کیو ایم کے دیگر کئی رہنماوَں کی جانب سے شاہد کو دھمکیاں دی گئیں تھی کہ اگر ایم کیو ایم کے حساب سے نہیں چلیں گے تو کراچی میں زندہ نہیں رہیں گے۔ شہناز حامد کا کہنا تھا کہ شاہد حامد کے قتل کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو سمجھتی ہیں اسی لیے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں ایم کیو ایم کا ہی نام درج ہے۔

(جاری ہے)

شاہد حامد کے قتل کے بعد ہم پر کیس کو ختم کروانے کیلئے دباوَ ڈالا جاتا رہا اور اس سلسلے میں ہر طرح سے رابطے کرنے کی کوشش کی گئی۔صولت مرزا کے پیچھے بھی کچھ لوگ تھے تاہم وہ معصوم نہیں تھا۔ جس طرح صولت مرزا کو میڈیا پر ہیرو بنا کر پیش کیا گیا وہ غلط تھا۔ اس کیس کو آگے بڑھنا چاہیئے اور یہ کیس جیسے جیسے مزید آگے بڑھے گا تو مزید لوگوں کے نام بھی سامنے آئیں گے۔ یاد رہے کہ کے ایس سی کے مقتول افسر شاہد حامد کے قتل کے الزام صولت مرزا کو آج صبح پھانسی دے دی گئی تھی۔