Live Updates

احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی کے والد کو چودہ روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا

منگل 12 مئی 2015 19:54

احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی کے والد کو چودہ روزہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی کے والد کو چودہ روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی صاحب گل کے والد اور کوہاٹ جرما سکینڈل کیس میں گرفتار ہونیوالے نور دراز خٹک کو منگل کے روز احتساب جج حیات علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا وہ آٹھ روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے پاس تھے- احتساب جج کی پیشی کے موقع پر عدالت کو احتساب کمیشن کے وکلاء نے بتایا کہ نور دراز خٹک پشاور کے ٹاؤن ون اور ٹو میں رہ چکے ہیں اور انہوں نے ٹھیکوں میں آٹھ لاکھ روپے کا گھپلا کیا ہے جس کی تحقیقات کیلئے مزید وقت درکار ہیں- صوبائی احتساب کمیشن کے جج حیات علی شاہ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم نور دراز خٹک کو مزید چودہ روزہ ریمانڈ پر تحقیقات کیلئے احتساب کمیشن کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیے-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات