وزیر داخلہ چوہدری نثار کی رہائش گاہ کے باہر سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 12 مئی 2015 19:37

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی رہائش گاہ کے باہر سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) سیکورٹی اداروں نےوزیر داخلہ چوہدری نثار کی رہائش گاہ کے باہر سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی اداروں کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی رہائش گاہ کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ مشکوک شخص پچھلے کچھ عرصے سے وزیر داخلہ کی رہائش گاہ کے سامنے موجود ہوٹل میں رہ رہا تھا۔ گرفتار شخص کا تعلق وزیرستان سے بتایا جارہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشکوک شخص سے تحقیقات کیلئے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :