کوئٹہ : مچھ جیل میں‌صولت مرزا کو آج صبح تختہ دارپر لٹکا دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 مئی 2015 10:41

کوئٹہ : مچھ جیل میں‌صولت مرزا کو آج صبح تختہ دارپر لٹکا دیا گیا۔

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) : سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کو سینٹرل جیل مچھ میں علی الصبح ساڑھے چار بجے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ صولت مرزا کی میت کو کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ جبکہ میت کے ہمراہ صولت مرزا کے 2 بھانجے بھی جائیں گے۔

(جاری ہے)

قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد صولت مرزا کی میت ورثا کے حوالے کی جائے گی . واضح رہے کہ صولت مرزا نے 1997میں ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو قتل کیا تھا اور 1999میں انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 2 بار صولت مرزا کی پھانسی موخر ہونے کے بعد آج 16سال کے ایک طویل عرصے بعد سزا پر عملدر آمد ہوا۔ اور صولت مرزا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا.