وزیراعلیٰ پنجاب کی فیصل آبادمیں شہریوں کومیٹھاپانی فراہم کرنے کی فوری ہدایت

پیر 11 مئی 2015 22:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے فیصل آبادمیں شہریوں کومیٹھاپانی فراہم کرنے کی فوری ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جوپراجیکٹ شہریوں کیلئے شروع کیاگیاہے اسے جلدازجلدمکمل کیاجائے،جبکہ 235بسترکاہسپتال حسیب شہیدکالونی میں 200ارب روپے کی لاگت سے اسے بھی فوری مکمل کیاجائے تاکہ شہریوں کوصحت کی بہترسے بہترسہولیات میسرآسکیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے یہ حکم فیصل آبادترقیاتی ادارہ کے چیئرمین شیخ اعجازاحمدسے ملاقات کے دوران جاری کیا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کوسختی سے ہدایت کی کہ ان احکامات پرجلدازجلدعمل کیاجائے

متعلقہ عنوان :