اراکین سینٹ فلورپرتقریرکے دوران پینٹوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کرکھڑے نہ ہواکریں، رضاربانی

پیر 11 مئی 2015 22:46

اراکین سینٹ فلورپرتقریرکے دوران پینٹوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کرکھڑے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء)چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہاکہ اراکین سینٹ فلورپرتقریرکے دوران پینٹوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کرکھڑے نہ ہواکریں ۔

(جاری ہے)

پیرکے روزسینٹ کے اجلاس کے دوران مختلف سینیٹرزنے اپنی تقاریرپینٹوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کرکی ،جس پررضاربانی نے تمام اراکین سینٹ کوہدایت کی کہ ایوان میں تقریرکے دوران اراکین اپنی جیبوں میں ہاتھ ڈال کرمخاطب نہ ہوں کیونکہ یہ غیرپارلیمانی اندازہے