بہترین گڈگورننس کا مظاہرہ ‘پلڈاٹ سروے میں پنجاب حکومت سرفہرست

چاروں صوبائی حکومتوں میں گڈ گورننس کے لحاظ سے پنجاب 42فیصد پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پرہے عوا م کی طرف سے گڈگورننس کے معیار کی قبولیت کے لحاظ سے پنجاب 48فیصد پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹیکس وصولی میں 76 فیصد جبکہ حکومتی امور میں شفافیت پر 53 فیصد پوائنٹس کے ساتھ حکومت پنجاب اول قرار گڈگورننس کے 24مقداری تغیرات میں سے 15 میں پنجاب سب سے نمایاں‘ سروے رپوٹ

پیر 11 مئی 2015 22:26

بہترین گڈگورننس کا مظاہرہ ‘پلڈاٹ سروے میں پنجاب حکومت سرفہرست

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) حالیہ پلڈاٹ سروے میں چاروں صوبوں میں کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب کو سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔چاروں صوبائی حکومتوں کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کے تجزیے کے بعد گڈ گورننس کے معیار کے مطابق صوبہ پنجاب 42 فیصد پوانٹس حاصل کرکے سرفہرست ہے جبکہ 37 فیصد پوائنٹس کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے جبکہ بلوچستان حکومت اور سندھ حکومت نے 34 فیصد پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔

پلڈاٹ سروے میں گورننس کے معیار کا تجزیہ کرتے ہوئے پالیسی سازی اور گورننس کی پالیسیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کی طرف سے گورننس کے معیار کی قبولیت کے لحاظ سے پنجاب 48 فیصد پوا ئنٹس حاصل کر کے سرفہرست ہے۔ جبکہ اس معاملے میں حکومت سندھ کی کارکردگی سب سے کمتر رہی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت ٹیکس وصولی میں 76فیصد پوائنٹس حاصل کر کے سرفہرست ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے 64 پوائنٹس حاصل کئے۔ حکومتی امور میں شفافیت پر پنجاب حکومت 53فیصد پوائنٹس حاصل کر کے سرفہرست جبکہ کے پی کے صوبہ دوسرے نمبر پر ہے۔ پلڈاٹ نے چاروں صوبائی حکومتوں کی گورننس کا جائزہ لینے کے لئے 24مقداری تغیرات مقرر کئے۔ پنجاب حکومت 24مقداری تغیرات میں سے 15میں اول ہے جبکہ خیبرپخونخوا حکومت صرف دومقداری تغیرات میں سبقت لے سکی۔ ادھر بلوچستان حکومت انسداد رشوت ستانی‘ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سمیت 5 مقداری تغیرات میں سرفہرست ہے جبکہ سندھ حکومت نے 24 میں سے 3 مقداری تغیرات میں سبقت حاصل کی جس میں ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال‘ انرجی پروڈکشن اور مینجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :