Live Updates

ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی کا پرامن احتجاج حکومت کیلئے صرف ایک ٹریلر ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2015 22:25

ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی کا پرامن احتجاج حکومت کیلئے صرف ایک ٹریلر ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی کا پرامن احتجاج حکومت کیلئے صرف ایک ٹریلر ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں کل پارلیمنٹ کے سامنے ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی کے احتجاج کی حکمت عملی سے متعلق اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی کا احتجاج کے پی کے ہاوَس سے پارلیمنٹ تک ہوگا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی کا پرامن احتجاج گورنمنٹ کیلئے صرف ایک ٹریلر ہے۔ خیبر پختونخواہ کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔عمرا خان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں شرکت کرنے والی دیگر جماعتوں کو خوش آمدید کہا جائےگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :