گورنر سندھ عشرت العباد کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق، گورنر ہاوَس سندھ کی سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2015 22:01

گورنر سندھ عشرت العباد کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق، گورنر ہاوَس سندھ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) گورنر سندھ عشرت العباد کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہونے کے باعث گورنر ہاوَس سندھ کی سیکورٹی میں غیر معموملی اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی ادارے کی جانب سے حساس نوعیت کی کال ٹریس کی گئی ہے جس میں گورنر سندھ عشرت العباد کی زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔ کال ٹریس کرنے کے بعد سیکورٹی اداروں کی جانب سے فوری حرکت میں آتے ہوئے گورنر ہاوَس سندھ کی سیکورٹی غیر معمولی سخت کردی گئی ہے اور اضافی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :