صولت مرزا کی آخری خواہش میں پھانسی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست پر مجسٹریٹ نے معذوری ظاہر کردی

پیر 11 مئی 2015 21:55

صولت مرزا کی آخری خواہش میں پھانسی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) سزائے موت کے مجرم صولت مرزا نے آخری خواہش میں پھانسی ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے تاہم مجسٹریٹ نے آخری خواہش پوری کرنے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مچھ جیل میں منگل کی صبح صولت مرزا کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور صولت مرزا کا وزن بھی کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق صولت مرزا کا وزن اس وقت 85 کلوگرام ہے۔ مجسٹریٹ کے سامنے آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے صولت مرزا نے کہا ہے کہ مجھے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے کہ مقتولین کے ورثاء سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ مجسٹریٹ نے جواباً کہا کہ پھانسی ملتوی کرنا میرے اختیار میں نہیں ہے۔ میں صرف پھانسی کے عمل کی نگرانی کروں گا۔ جیل حکام کے مطابق تمام امیدیں ختم ہونے کے بعد صولت مرزا کافی غمگین اور افسردہ نظر آئے۔