اگر کراچی میں امن لانا ہے تو صولت مرزا کا کیس ری اوپن کیا جائے : اہلیہ صولت مرزا

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2015 21:40

اگر کراچی میں امن لانا ہے تو صولت مرزا کا کیس ری اوپن کیا جائے : اہلیہ ..

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا کا کہنا ہے کہ اگر کراچی میں امن لانا ہے تو صولت مرزا کا کیس ری اوپن کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق صولت مرزا سے پھانسی سے قبل آخری ملاقات کے بعد نگہت مرزا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں صدر اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی کو روکا جائے۔

(جاری ہے)

صولت مرزا کی سزا موخر ہونے سے بہت سے مجرم پکڑے جاسکتے ہیں اس لیے اگر کراچی میں امن لانا ہے تو صولت مرزا کا کیس ری اوپن کیا جائے۔

نگہت مرزا نے صدر اور وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ان کی اپیل پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔ صولت مرزا سے ملاقات کے حوالے سے نگہت مرزا کا کہنا تھا کہ وہ صولت مرزا سے ملاقات کر آئی ہیں، صولت مرزا نے کسی آخری خواہش کا اظہار نہیں کیاہے۔

متعلقہ عنوان :