Live Updates

تحریک انصاف کا(ق) لیگ اور جما عت اسلامی کے ساتھ ملکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے پر غور

پیر 11 مئی 2015 21:34

تحریک انصاف کا(ق) لیگ اور جما عت اسلامی کے ساتھ ملکر بلدیاتی انتخابات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں (ق) لیگ اور جما عت اسلامی کے ساتھ ملکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے پر غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف میں مر کزی اور صوبائی قائدین نے پارٹی قیادت کو تجویز دیں ہے کہ اگر (ق) لیگ اور جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا جائے تو بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جسکے بعد تحر یک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی دونوں جماعتوں کے ساتھ ملکربلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات