مجرم صولت مرزا کو (کل)ساڑھے 4 بجے مچھ جیل میں پھانسی پر لٹکادیا جائیگا

صولت مرزا سے اہل خانہ کی پانچ گھنٹے طویل ملاقات، اہلیہ، بیٹے، بہنوں سمیت 30 افراد شامل دہشت گردی کیخلاف جنگ شروع کردی ،مشن میں کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، موقع ملا تو اور لوگوں کو بھی بے نقاب کرونگا، صولت مرزا

پیر 11 مئی 2015 21:13

مجرم صولت مرزا کو (کل)ساڑھے 4 بجے مچھ جیل میں پھانسی پر لٹکادیا جائیگا

کراچی / مچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کو (منگل) صبح ساڑھے 4 بجے مچھ جیل میں پھانسی پر لٹکادیا جائے گا۔ صولت مرزا سے پیر کو ان کے اہل خانہ نے پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں اہلیہ، بیٹے، بہنوں سمیت 30 افراد نے ملاقات کی۔ بعد ازاں صولت مرزا کو ڈیتھ اسکواڈ سیل میں منتقل کردیا گیا۔ اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے صولت مرزا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

مشن میں کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ اگر موقع ملا تو اور لوگوں کو بھی بے نقاب کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے اہل خانہ سے جاری مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اہل خانہ سے دعا کی درخواست بھی کی۔ ذرائع کے مطابق صولت مرزا سے خاندان کے 30 سے زائد افراد نے ملاقات کی جبکہ مچھ جیل نہ پہنچنے والے رشتہ داروں سے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کرائی گئی۔ ملاقات پھانسی گھاٹ کے احاطے میں کرائی گئی۔ پانچ گھنٹے طویل ملاقات کے بعد صولت مرزا کو ڈیٹھ اسکواڈ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :