وزیر اعظم کا سانحہ نلتر میں جاں بحق ہونے والے ناروے اور فلپائن کے سفیروں کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان

نلتر حادثہ ٗ جاں بحق افراد کیلئے تعزیتی ریفرنس ٗ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی سانحہ نلتر میں ہمارے بہترین دوست جدا ہوگئے ٗ ہمارے دل غمزدہ خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ٗحادثے کے دوران پاک فوج کے پائلٹس نے جان پر کھیل کرسفارتکاروں کی جان بچائیں ٗ نواز شریف کا خطاب انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات کو بھی ستارہ امتیاز دینے کا اعلان

پیر 11 مئی 2015 20:15

وزیر اعظم کا سانحہ نلتر میں جاں بحق ہونے والے ناروے اور فلپائن کے سفیروں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ نلتر میں جاں بحق ہونے والے ناروے اور فلپائن کے سفیروں کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ نلتر میں ہمارے بہترین دوست جدا ہوگئے ٗ ہمارے دل غمزدہ خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ٗحادثے کے دوران پاک فوج کے پائلٹس نے جان پر کھیل کرسفارتکاروں کی جان بچائیں۔

وزیراعظم نے یہ اعلان پیر کو ایک تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے دوران کیا جہاں واقعہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ٗ وزیراعظم نے انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات کو بھی ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ نلتر میں ہمارے بہترین دوست جدا ہوگئے جبکہ ہمارے دل غمزدہ خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حادثے کے دوران پاک فوج کے پائلٹس نے جان پر کھیل کرسفارتکاروں کی جان بچائیں اوران کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ نلتر حادثے نے پوری قوم کو افسردہ کردیا،حادثے میں جاں بحق میں ہونے والے فلپائن اورناروے کے سفیروں کی بیواؤں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ٗ ملائیشیااورہالینڈ کے سفیراوران کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ وزیر اعظم نے تعزیتی ریفرنس میں شریک ورثا سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی ریفرنس سے خطاب میں سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ ملائیشیا کے ہائی کمشنر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ٗ پولینڈ کے سفیر ہسپتال سے فارغ کردئیے گئے ہیں ٗ ریفرنس میں شریک ورثا اپنے پیاروں کو یاد کر کے اشکبار نظر آئے۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاکہ سانحہ نلتر میں ہم سے ہمارے بہترین دوست جدا ہوگئے۔