Live Updates

گورنر سندھ کے ساتھ وزیر اعلی سندھ بھی اپنے عہدے سے استعفٰی دیں: ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2015 20:07

گورنر سندھ کے ساتھ وزیر اعلی سندھ بھی اپنے عہدے سے استعفٰی دیں: ترجمان ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) تحریک انصاف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گورنر سندھ کے ساتھ وزیر اعلی سندھ بھی اپنے عہدے سے استعفٰی دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ عشرت العباد گورنر جیسے ریاستی عہدے کیلئے غیر جانبدار نہیں ہیں۔ عشرت العباد کے ایم کیو ایم سے آج بھی گہرے مراسم قائم ہیں۔ کراچی میں بد امنی کے ذمہ دار گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ دونوں ہیں لہذا دونوں اپنے عہدوں سے استعفی دیں۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے شیریں مزاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاہے جو بھی ہوجائے کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات