کوئٹہ : سینٹرل جیل مچھ میں صولت مرزا کی پھاسنی کے انتظامات مکمل، اہل خانہ کی آخری ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 مئی 2015 12:25

کوئٹہ : سینٹرل جیل مچھ میں صولت مرزا کی پھاسنی کے انتظامات مکمل، اہل ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) : مچھ جیل میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی پھانسی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ پھانسی کے لیے جلاد بھی کوئٹہ سے مچھ جیل پہنچ گیا ہے.

(جاری ہے)

صولت مرزا کو کل صبح 4 بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا جبکہ صولت مرزا سے اہل خانہ نے آخری ملاقات بھی کر لی ہے. ملاقات کرنے والوں میں صولت مرزا کی اہلیہ، بھائی، بہنیں اور دیگر رشتہ دار شامل ہیں.