Live Updates

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مزید دستاویزات آج جمع کروائی ہیں جو پہلے کروانی چاہئیے تھیں ،میاں صاحب بھولے بادشاہ ہیں۔ عمران خان کی جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 مئی 2015 12:09

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مزید دستاویزات آج جمع کروائی ہیں جو پہلے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) : جوڈیشل کمشین کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں کوئی خاص بات نہیں ہوئی. الیکشن کمیشن نے آج جوڈیشل کمیشن میں مزید دستاویزات جمع کروائی ہیں جو ان کو پہلے کروانہ چاہئیں تھیں. این اے 125 کے فیصلے کی معطلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے خواجہ سعد رفیق کو صرف ایک ماہ کا اسٹے دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نادرا کی رپورٹ آپ سب کے سامنے ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ آفیسرز اور آر اوز نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے.

(جاری ہے)

اور یہ سب ن لیگ کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب بھولے بادشاہ ہیں جو کہتے ہیں کہ بے ضابطگیوں میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے. بادشاہ اداروں کو استعمال کرتے ہیں . عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے جمہوریت اور مضبوط ہوئی ہے، جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ ادارے آزادانہ طور پر کام کریں اور بادشاہ ان اداروں کا استعمال اہنے مفادات کے لیے استعمال نہ کریں. عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی انشااللہ بہت سی دستاویزات اور حقائق سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ این اے 122 پر دباؤ ڈالا گیا یا نہیں یہ این اے 122 کا فیصلہ آنے کے بعد بتاؤں گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات