اسلام آباد : این اے 125 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ نے معطل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 مئی 2015 10:47

اسلام آباد : این اے 125 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ  سپریم کورٹ نے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) : سپریم کورٹ میں این اے 125 کیس کی ابتدائی سماعت ہوئی. سپریم کورٹ نے این اے 125 کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل قرار دے دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ سعد رفیق کی اہلیت کو بھی ختم کر دیا گیا تھا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو خواجہ سعد رفیق نے چیلنج کیا تھا.

کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت 3 رکنی بنچ نے کی جس میں این اے 125 کے لیے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کر دیا گیا. واضح رہے کہ این اے 125 میں پی ٹی آئی کے حامد خان نے خواجہ سعد رفیق کی رکنیت کو چیلنج کیا تھا. تاہم عدالت نے حامد خان ، الیکشن کمیشن اور تمام آر اوز کو نوٹس جاری کر دئے ہیں جبکہ کیس کی سماعت کو 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے