ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی:اراکین اسمبلی کی الیکشن کمیشن میں طلبی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 23:55

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی:اراکین اسمبلی کی الیکشن کمیشن میں طلبی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرقومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سمیت خیبرپختونخوااسمبلی کے تین اراکین کوچودہ مئی کوطلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرمرتضی جاویدعباسی ،خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین تحریک انصاف کے ارباب جہانداد، ضیاء اللہ بنگش،مسلم لیگ ن کے سرداراورنگزیب اورسابق رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کوچودہ مئی کوطلب کیاگیاہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان افرادکیخلاف اپنے اپنے حلقوں میں بلدیاتی انتخابات پراثراندازہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔جن کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نوٹسزجاری کردئیے ہیں۔