دبنگ خان کے بعد عامر خان بھی سزا سے بچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 23:55

دبنگ خان کے بعد عامر خان بھی سزا سے بچ گئے

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء)ابھی دبنگ خان کی سزا اورمعطلی کی خبرکی بازگشت تھمی نہیں تھی کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پر بھی قائم کئے گئے ایک پرانے مقدمے کا فیصلہ آگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق2008 میں بالی ووڈ اسٹارعامر خان ،ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اورفلم ڈائریکٹراشوتوش گواریکرسمیت 5 افراد کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں الزام عائد کیاگیا کہ فلم ’’لگان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران چنکاراہرن کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔

گجرات ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران دلائل سننےکے بعد فیصلے میں کہاکہ چنکارا ہرن کو گولی مار کرہلاک کرنے کے شواہد نہیں ملے جب کہ فلم کے مناظر کی بنیاد پر مقدمہ قائم نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ 2008 میں مقامی عدالت نے چنکارا کیس میں بالی ووڈ اسٹارعامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جسے گجرات ہائی کورٹ نے معطل کردیاتھا۔ 2008 میں مقامی عدالت نے عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جسے گجرات ہائی کورٹ نے معطل کردیا تھا