لاہور‘ مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے اساتذہ کے 2 گروپوں میں تصادم، ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے

اتوار 10 مئی 2015 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں کیمپ لگاکر بیٹھے ہوئے ایڈہاک اساتذہ کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے اور ٹیچرز کے دو گروپ بن گئے ہیں، ایک گروپ مذاکرات جبکہ دوسرا احتجاج کرنے کا حامی ہے، ٹیچرز کے دونوں گروپوں کے درمیان پنجاب اسمبلی کے باہر لگے کیمپ میں جھگڑا بھی ہوا، اس موقع پر دونوں گروپوں کے اساتذہ کرام کے کپڑے پھٹ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایڈھاک اساتذہ تین دن سے احتجاج کر رہے ہیں کہ انہیں مستقل کیا جائے، حکومت کی طرف سے اب تک کوئی نمائندہ مذاکرات کرنے نہیں پہنچا، آج شام کو مذاکرات کرنے کا پیغام بھجوایا گیا جس میں کہا گیا کہ بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو احتجاج ختم کردیں۔