پولیس کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا‘ (کل)پولیس کے سامنے پیش نہیں ہونگا،سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 10 مئی 2015 22:42

پولیس کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا‘ (کل)پولیس کے سامنے پیش نہیں ہونگا،سندھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ مجھے پولیس کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا‘ (کل)پولیس کے سامنے پیش نہیں ہونگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سنا ہے کہ پولیس مجھ سے بیان لینا چاہتی ہے، وہ ضمانت پر ہیں اور اس وقت تک پیش نہیں ہوں گے جب تک تفتیشی افسر غیر جانبدار نہیں ہوگا۔ اس سوال پر کہ کیا نوٹس ملنے کی صورت میں وہ پولیس کے سامنے پیش ہوں گے، انہوں نے کہا کہ جب نوٹس ملے گا تو اس کا فیصلہ اس کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب ایس پی کرائم برانچ ٹو شاہ جہان بلوچ نے ذوالفقار مرزا کو تفتیش کیلئے (کل) شام طلب کر رکھا ہے